عالمی فوڈ ایمرجنسی کا خطرہ ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کردیا UN Secretary-General warns of threat of global food emergency
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیش آنے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو جلد عالمی فوڈ ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس فوڈ سیکیورٹی کے لئے خطرہ ہے۔ صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو جلد عالمی فوڈ ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ فوڈ ایمرجنسی کے طویل المدت اثرات ہوں گے ہمارا فوڈ سسٹم ناکامی کی طرف جارہا ہے کورونا کے باعث صورتحال بدتر ہورہی ہے جن ممالک میں وافر مقدارمیں غذائی اشیا ہیں ان کی فوڈ سپلائی چین بھی متاثر ہوسکتی ہے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں (82) کروڑ سے زیادہ لوگ خوراک کے حصول سے قاصر ہیں اور تقریبا دو ارب افراد غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ دو سو سے زیادہ بیماریاں خوراک کے ذریعے پھیل رہی ہیں.اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کورونا کی وبا کے نتیجے میں مزید چار کروڑ نوے لاکھ افراد غربت کا شکار ہو جائیں گےاس لیے غذائی قلت کے عالمی بحران سے ...