ایف-16 لاپتا’ ہونے کا جعلی اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش Fake screenshot of missing F-16 circulating on social media

کرا چی (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایف-16 لاپتا ہونے سے متعلق ڈان ڈاٹ کام کی طرز پر مبنی جعلی خبر کا اسکرین شاٹ زیرِ گردش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اس جعلی اسکرین شاٹ میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے لکھا گیا ہے کہ کراچی میں افراتفری کی صورتحال کے دوران پاک فضائیہ پی اے ایف کا لڑاکا طیارہ ایف-16 لاپتا ہوگیا۔یہ اسکرین شاٹ اسی روز سامنے آیا ہے جب بھارتی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا کہ منگل 9 جون کی رات کو بھارتی ایئر فورس کے فائٹرز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے اور کراچی پہنچنے کی افواہوں پر پاکستان میں افراتفری پھیل گئی’۔سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر کو صرف جعلی خبر کی ہیڈلائن دکھانے کے لیے کراپ crop کیا گیا ہے اور اس میں ڈان ڈاٹ کام پر شائع ہونے والی خبروں کی طرز پر مماثلت ظاہر کی گئی ہےتاہم گرامر اور خبر کے اسٹائل میں موجود فرق اسکرین شاٹ کے غیر مصدقہ ہونے کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔جعلی اسکرین شاٹ کی ہیڈلائن میں سینز سیرف فونٹ استعمال کیا گیا ہے جبکہ ویب سائٹ سیرف فونٹ استعمال کرتی ہےعلاوہ ازیں جعلی اسکرین شاٹ میں ہیڈلائن اور مصنف کے نام کو علیحدہ کرنے والی لائن کا رنگ تھوڑا سا گرے ہے جبکہ ڈان ڈاٹ کام سیاہ رنگ کی نمایاں لائن کا استعمال کرتی ہے۔ساتھ ہی جعلی اسکرین شاٹ میں مصنف اور خبر کے وقت کے لیے استعمال ہونے والے فونٹ کا رنگ بھی مختلف معلوم ہوتا ہے۔اسی طرح ڈان کے لوگو کے نیچے ٹوڈیز نیوز پیپر کا فونٹ بولڈ ہے جبکہ اصل ویب سائٹ میں یہ فونٹ بولڈ نہیں ہےمزید برآں جعلی اسکرین شاٹ میں سوشل میڈیا پر خبر شیئر کرنے کے آئکونز کو فوٹو ایڈیٹر کے ذریعے کمپریسڈ کیا گیا ہے اسی طرح جعلی خبر میں کمنٹس کی تعداد کی نشاندہی کے لیے غلط فونٹ اور رنگ استعمال کیا گیا ہے.
-------------------------------------------------------------
-------------------------------------------------------------English Translation:
KARACHI (Web Desk) - A screenshot of Dawn.com-style fake news about the disappearance of the F-16 is circulating on social media. The fake screenshot, shared on social networking site Twitter, misled the public. While trying to do so, it has been written that the PAF fighter jet F-16 went missing during the chaos in Karachi. This screenshot came to light on the same day when it was reported in the Indian media that on Tuesday night, June 9, Chaos erupts in Pakistan over rumors of Indian Air Force fighters crossing the Line of Control (LOC) and reaching Karachi. The image circulating on social media has been cropped to show only fake news headlines. There are similarities in the style of news published on Dawn.com, but the difference in grammar and news style clearly indicates that the screenshot is uncertified. While the website uses only fonts, there is also a line between the headline and the author's name in the fake screenshot. The color is slightly gray, while Dawn.com uses a prominent black line. Also, the color of the font used for the author and the news time in the fake screenshot is different. Similarly, the Dawn logo The font of the Todays newspaper is bold below, while the font is not bold in the original website. Wrong font and color have been used for identification.

Comments

Popular posts from this blog

عالمی فوڈ ایمرجنسی کا خطرہ ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کردیا UN Secretary-General warns of threat of global food emergency

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی سکینڈل انکوائری رپورٹ چیلنج کر دیSugar Mills Association Challenges Chinese Scandal Inquiry Report