عرفان خان کی فیملی کادلوں کو چھوجانے والا جذباتی پیغام.Irfan Khan's emotional message to the family
عرفان خان نے پسماندگان میں اہلیہ ستاپا سکدر اور 2 بیٹوں بابل اور ایان کو چھوڑا ہے۔
اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ میں اسے فیملی کا بیان کیسے کہہ سکتی ہوں جبکہ پوری دنیا عرفان کے انتقال کو ذاتی نقصان قرار دے رہی ہے۔ میں اکیلا کیسے محسوس کرسکتی ہوں جب کہ لاکھوں لوگ ہمارے ساتھ افسردہ ہیں۔ میں یہ یقین دلانا چاہتی ہوں کہ یہ کچھ کھونا نہیں بلکہ پانا ہے، ان چیزوں کا پانا جو عرفان ہمیں سکھا گئے۔
اہلیہ کے مطابق ہمارے لیے یقین کرنا مشکل ہے لیکن یہاں میں عرفان کے الفاظ استعمال کروں گی ’’یہ جادوئی ہے۔
ستاپا نے عرفان خان کے بہترین شوہر ہونے کا بتاتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے صرف یہ شکوہ ہے کہ انہوں نے مجھے بگاڑ دیا، ان کے اعلی معیار مجھے عام چیزوں سے مطمئن نہیں ہونے دیتا۔ وہ بےہنگم اور بےترتیبی میں بھی ایک ردھم دیکھتے تھے۔ اور میں نے اسی ردھم کی موسیقی پر ڈانس کرنا سیکھ لیا۔ ہماری زندگی اداکاری میں ماسٹر کلاس تھی اور جب اس میں ان چاہے مہمانوں کی آمد ہوتی تو میں بےترتیبی میں بھی ردھم دیکھ لیتی۔
عرفان کے علاج کے دوران بہترین طریقے سے ساتھ دینے پر ستاپا نے ڈاکٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔
شوہر کے علاج کے عرصے خوشی و دکھ سمیت مختلف کیفیات سے تشبیہہ دیتے ہوئے ستاپا نے اس سفر کو بیان کرنا مشکل قرار دیا۔ انہوں نے لکھا ’’ہماری شادی، شادی نہیں ایک اتحاد تھا۔ میں اپنی فیملی کو ایک کشتی میں سوار دیکھتی جس کے دونوں چپو میرے بیٹوں ایان اور بابیل کے پاس ہیں اور عرفان کی رہنمائی کر رہے ہیں کہ یہاں نہیں وہاں سے مڑو، لیکن زندگی سینما نہیں نہ یہاں ری ٹیکس ہیں۔ دعا ہے کہ میرے بیٹے والد کی رہنمائی ذہن میں رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کے طوفان سے بچتے ہوئے اس کشتی کو کامیابی سے چلائیں۔
عرفان خان کی اہلیہ نے شوہر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے عرفان خان کے پرستاروں کی بےپناہ محبت پر انہیں بھی فیملی کا حصہ قرار دیا۔
-------------------------------------------------------------
-------------------------------------------------------------
English Translation:-
Irfan Khan is survived by his wife Stapa Sikder and two sons Babel and Ian. The actor's wife said, "How can I call it a family statement when the whole world is calling Irfan's death a personal loss." How can I feel alone when millions of people are depressed with us? I want to make sure that this is not something to be lost but something to be gained, to gain what the Sufis have taught us. According to his wife, it is difficult for us to believe, but here I will use the words of Irfan. "This is magic. Describing Irfan Khan as his best husband, Stapa wrote, "The only complaint I have is that he spoiled me. His high standards do not allow me to be satisfied with ordinary things." He also saw a rhythm in the chaotic and chaotic. And I learned to dance to that rhythm. Our life was a master class in acting and I would see the chaos even in the chaos when there were visitors coming. Stapa also thanked the doctors for their excellent support during Irfan's treatment. Comparing her husband's treatment with various conditions, including happiness and sorrow, Stapa said it was difficult to describe the journey. "Our marriage, not marriage, was an alliance," he wrote. I see my family aboard a boat with two paddles in the hands of my sons Ian and Babylon, guiding Irfan to turn from here to there, but life is not a cinema, there is no rex here. I pray that my son will successfully navigate this boat, avoiding any kind of storm, keeping in mind his father's guidance. Irfan Khan's wife refreshed her husband's memories and called him a part of the family due to the unconditional love of Irfan Khan's fans.
Comments
Post a Comment