کورونا وائرس کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، صدر مملکت Corona virus is being used to discriminate against Muslims in India, says President

اسلام آباد:- صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آذربائیجان کے ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پورے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کیلئے ایک اور جواز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آج آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کورونا وائرس کی وبا سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے صدر الہام علیوف کو پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تازہ ترین صورتحال اور مرض کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔
رقی پذیر ممالک کے قرضوں میں نرمی کیلئے عالمی اقدام کیلئے وزیراعظم عمران خان کی اپیل کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے صدر عارف علوی نے معاشی سست روی کے اثرات میں کمی کیلئے قریبی تعاون اور بحران سے نمٹنے کیلئے مزید وسائل وقف کرنے کی ضرورت کو دہرایا۔

صدر عارف علوی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں نقل وحرکت پر مسلسل پابندی اور طبی سہولتوں اور دیگر اشیائے ضروریہ تک عدم رسائی کے باعث وہاں کورون اوائرس کے پھیلاؤ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
-------------------------------------------------------------
-------------------------------------------------------------
English Translation:-
ISLAMABAD: President Dr. Arif Alawi while talking to his Azerbaijani counterpart said that Corona virus is being used as another justification for discrimination against Muslims all over India. According to details, President Dr. Arif Alavi in ​​a telephone conversation with Azerbaijani President Ilham Aliyev today discussed issues related to the development of bilateral cooperation to jointly deal with the corona virus epidemic. According to state media, he briefed President Ilham Aliyev on the latest status of the corona virus epidemic in Pakistan and the steps being taken by the government to control the disease. Emphasizing the importance of Prime Minister Imran Khan's call for a global initiative to ease the debts of debt-ridden countries, President Arif Ali reiterated the need for close co-operation to reduce the effects of the economic slowdown and dedicate more resources to tackle the crisis. President Arif Alawi expressed grave concern over the spread of coronavirus in occupied Jammu and Kashmir due to continuous restrictions on movement and lack of access to medical facilities and other essential items.

Comments

Popular posts from this blog

عالمی فوڈ ایمرجنسی کا خطرہ ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کردیا UN Secretary-General warns of threat of global food emergency

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی سکینڈل انکوائری رپورٹ چیلنج کر دیSugar Mills Association Challenges Chinese Scandal Inquiry Report

ایف-16 لاپتا’ ہونے کا جعلی اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش Fake screenshot of missing F-16 circulating on social media