Posts

عالمی فوڈ ایمرجنسی کا خطرہ ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کردیا UN Secretary-General warns of threat of global food emergency

Image
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیش آنے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو جلد عالمی فوڈ ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس فوڈ سیکیورٹی کے لئے خطرہ ہے۔ صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو جلد عالمی فوڈ ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ فوڈ ایمرجنسی کے طویل المدت اثرات ہوں گے ہمارا فوڈ سسٹم ناکامی کی طرف جارہا ہے کورونا کے باعث صورتحال بدتر ہورہی ہے جن ممالک میں وافر مقدارمیں غذائی اشیا ہیں ان کی فوڈ سپلائی چین بھی متاثر ہوسکتی ہے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں (82) کروڑ سے زیادہ لوگ خوراک کے حصول سے قاصر ہیں  اور تقریبا دو ارب افراد غذائی قلت  کا شکار ہیں جبکہ دو سو سے زیادہ بیماریاں خوراک کے ذریعے پھیل رہی ہیں.اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کورونا کی وبا کے نتیجے میں مزید چار کروڑ نوے لاکھ افراد غربت کا شکار ہو جائیں گےاس لیے غذائی قلت کے عالمی بحران سے ...

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی سکینڈل انکوائری رپورٹ چیلنج کر دیSugar Mills Association Challenges Chinese Scandal Inquiry Report

Image
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چینی سکینڈل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سمیت (17) ملز مالکان نے چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سمیت (17) ملز مالکان نے چینی سکینڈل انکوائری کمیشن کی رپورٹ اسلام ا?باد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی درخواست چیلنج کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور ق لیگی ایم این اے مونس الہٰی وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی کی ملز پٹیشنرز میں شامل ہیں۔ ------------------------------------------------------------- ------------------------------------------------------------- English Translation: - ISLAMABAD: The report of the Chinese Scandal Inquiry Commission has been challenged by 17 mill owners, including the Pakistan Sugar Mills Association. According to details, owners of 17 mills, including Pakistan Sugar Mills Association, have challenged the report of the Chinese Scandal Inquiry Commission in the Islamabad High Court. K...

ایف-16 لاپتا’ ہونے کا جعلی اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش Fake screenshot of missing F-16 circulating on social media

Image
کرا چی (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایف-16 لاپتا ہونے سے متعلق ڈان ڈاٹ کام کی طرز پر مبنی جعلی خبر کا اسکرین شاٹ زیرِ گردش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اس جعلی اسکرین شاٹ میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے لکھا گیا ہے کہ کراچی میں افراتفری کی صورتحال کے دوران پاک فضائیہ پی اے ایف کا لڑاکا طیارہ ایف-16 لاپتا ہوگیا۔یہ اسکرین شاٹ اسی روز سامنے آیا ہے جب بھارتی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا کہ منگل 9 جون کی رات کو بھارتی ایئر فورس کے فائٹرز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے اور کراچی پہنچنے کی افواہوں پر پاکستان میں افراتفری پھیل گئی’۔سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر کو صرف جعلی خبر کی ہیڈلائن دکھانے کے لیے کراپ crop کیا گیا ہے اور اس میں ڈان ڈاٹ کام پر شائع ہونے والی خبروں کی طرز پر مماثلت ظاہر کی گئی ہےتاہم گرامر اور خبر کے اسٹائل میں موجود فرق اسکرین شاٹ کے غیر مصدقہ ہونے کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔جعلی اسکرین شاٹ کی ہیڈلائن میں سینز سیرف فونٹ استعمال کیا گیا ہے جبکہ ویب سائٹ سیرف فونٹ استعمال کرتی ہےعلاوہ ازیں جعلی اسکرین شاٹ میں ہیڈلائن اور مصنف کے نام کو علیحدہ کرنے والی لا...

کورونا وائرس کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، صدر مملکت Corona virus is being used to discriminate against Muslims in India, says President

Image
اسلام آباد: - صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آذربائیجان کے ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پورے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کیلئے ایک اور جواز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آج آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کورونا وائرس کی وبا سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے صدر الہام علیوف کو پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تازہ ترین صورتحال اور مرض کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ رقی پذیر ممالک کے قرضوں میں نرمی کیلئے عالمی اقدام کیلئے وزیراعظم عمران خان کی اپیل کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے صدر عارف علوی نے معاشی سست روی کے اثرات میں کمی کیلئے قریبی تعاون اور بحران سے نمٹنے کیلئے مزید وسائل وقف کرنے کی ضرورت کو دہرایا۔ صدر عارف علوی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں نقل وحرکت پر مسلسل پابندی اور طبی سہولتوں اور دیگر اشیائے ضروریہ تک عدم رسائی کے باعث وہا...

لاک ڈاؤن میں نرمی 11مئی سے کی جائیگی، وزیراعلیٰ سندھ Lockdown will be eased from May 11, Sindh Chief Minister said

Image
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلوں پر عمل درآمد ہفتہ (9) مئی کے بجائے پیر (11) مئی سے ہوگا جبکہ ہفتے اور اتوار کے روز کاروبار مکمل بند رہے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ فجر سے دکانیں کھولنے کے فیصلے پر وفاق کے ساتھ ہیں اور جو دکانیں کھلی ہوئی ہیں وہ فجر سے شام (5) بجے تک کھلی ہوں گی لاک ڈاؤن کی پابندیاں (31) مئی تک برقرار رہیں گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کاروبار کی بندش ہماری طرف سے نہیں ہے کیونکہ وفاق نے کنسٹرکشن انڈسٹری کھولنے کہا گیا ہم نے کھول دی۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص او پی ڈیز کھولنے کہا گیا سندھ میں کھلی ہوئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کمیونٹی مارکیٹس اور ریٹیل آؤٹ لیٹ کھلیں گی، دیہی علاقوں میں دکانوں کو کھولا جائے گا جبکہ رہائشی علاقوں میں گلی محلے کی دکانیں کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ مال، پلازہ، دفاتر، ریسٹورنٹ، شادی ہال اور عوامی اجتماعات بند رہیں گے۔ یہ تمام فیصلے وفاق نے کیے ہیں جس پر ہم (31) مئی تک عمل کریں گے اور ہم سو فیصد عمل کرینگے۔ تمام انڈسٹریز مارکیٹس (9) مئی س...

ملک بھر میں کورونا کے 18 ہزار 770 مریض، 432 جاں بحق. .Across the country 18 thousand 770 patients of Corona, 432 die

Image
اسلام آباد: -   ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 657 مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18 ہزار 770 ہوگئی جب کہ مزید اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 432 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ (24) گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں (9) ہزار (164) افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جب کہ (657) افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔ تاحال اس وائرس کے (4) ہزار (753) مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ (6) ہزار (854) کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ (7102) خیبر پختونخوا (2907) بلوچستان (1136) اسلام آباد (365) آزاد کشمیر (66) اور گلگت بلتستان میں (340) افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ اموات سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ (24) گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں (32) افراد کورونا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بنے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد (417) ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ (161) اموات ہوئیں۔ سندھ میں (118)...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مکمل فائدہ عوام تک نہ پہنچانے کا انکشاف. .Revealed that the full benefits of petroleum product prices have not reached the public

Image
- :اسلام آباد  وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے ریونیو نقصانات کو کم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی بجائے پٹرولیم لیوی میں 300 فیصد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح پہلے ہی 17 فی صد کی جاچکی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کے سینیئر افسر نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ کمی کی سفارش کی تھی مگر حکومت نے کورونا کے باعث ریونیو کی مد میں ہونیوالے نقصان کو کم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر اس کی ایڈجسٹمنٹ کی ہے اور اوگرا کا تجویز کردہ پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی تجویز کردہ کمی کو ریونیو مقاصد کیلئے جذب کرنے کی خاطر پٹرولیم لیوی بڑھائی گئی۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت کم کرکے (75.90) روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی مگر حکومت نے (15) روپے کی کمی سے 81.58 روپے فی لیٹر مقرر کی اور پٹرول پر عائد...