Posts

Showing posts from May, 2020

کورونا وائرس کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، صدر مملکت Corona virus is being used to discriminate against Muslims in India, says President

Image
اسلام آباد: - صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آذربائیجان کے ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پورے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کیلئے ایک اور جواز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آج آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کورونا وائرس کی وبا سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے صدر الہام علیوف کو پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تازہ ترین صورتحال اور مرض کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ رقی پذیر ممالک کے قرضوں میں نرمی کیلئے عالمی اقدام کیلئے وزیراعظم عمران خان کی اپیل کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے صدر عارف علوی نے معاشی سست روی کے اثرات میں کمی کیلئے قریبی تعاون اور بحران سے نمٹنے کیلئے مزید وسائل وقف کرنے کی ضرورت کو دہرایا۔ صدر عارف علوی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں نقل وحرکت پر مسلسل پابندی اور طبی سہولتوں اور دیگر اشیائے ضروریہ تک عدم رسائی کے باعث وہا...

لاک ڈاؤن میں نرمی 11مئی سے کی جائیگی، وزیراعلیٰ سندھ Lockdown will be eased from May 11, Sindh Chief Minister said

Image
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلوں پر عمل درآمد ہفتہ (9) مئی کے بجائے پیر (11) مئی سے ہوگا جبکہ ہفتے اور اتوار کے روز کاروبار مکمل بند رہے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ فجر سے دکانیں کھولنے کے فیصلے پر وفاق کے ساتھ ہیں اور جو دکانیں کھلی ہوئی ہیں وہ فجر سے شام (5) بجے تک کھلی ہوں گی لاک ڈاؤن کی پابندیاں (31) مئی تک برقرار رہیں گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کاروبار کی بندش ہماری طرف سے نہیں ہے کیونکہ وفاق نے کنسٹرکشن انڈسٹری کھولنے کہا گیا ہم نے کھول دی۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص او پی ڈیز کھولنے کہا گیا سندھ میں کھلی ہوئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کمیونٹی مارکیٹس اور ریٹیل آؤٹ لیٹ کھلیں گی، دیہی علاقوں میں دکانوں کو کھولا جائے گا جبکہ رہائشی علاقوں میں گلی محلے کی دکانیں کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ مال، پلازہ، دفاتر، ریسٹورنٹ، شادی ہال اور عوامی اجتماعات بند رہیں گے۔ یہ تمام فیصلے وفاق نے کیے ہیں جس پر ہم (31) مئی تک عمل کریں گے اور ہم سو فیصد عمل کرینگے۔ تمام انڈسٹریز مارکیٹس (9) مئی س...

ملک بھر میں کورونا کے 18 ہزار 770 مریض، 432 جاں بحق. .Across the country 18 thousand 770 patients of Corona, 432 die

Image
اسلام آباد: -   ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 657 مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18 ہزار 770 ہوگئی جب کہ مزید اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 432 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ (24) گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں (9) ہزار (164) افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جب کہ (657) افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔ تاحال اس وائرس کے (4) ہزار (753) مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ (6) ہزار (854) کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ (7102) خیبر پختونخوا (2907) بلوچستان (1136) اسلام آباد (365) آزاد کشمیر (66) اور گلگت بلتستان میں (340) افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ اموات سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ (24) گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں (32) افراد کورونا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بنے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد (417) ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ (161) اموات ہوئیں۔ سندھ میں (118)...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مکمل فائدہ عوام تک نہ پہنچانے کا انکشاف. .Revealed that the full benefits of petroleum product prices have not reached the public

Image
- :اسلام آباد  وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے ریونیو نقصانات کو کم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی بجائے پٹرولیم لیوی میں 300 فیصد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح پہلے ہی 17 فی صد کی جاچکی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کے سینیئر افسر نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ کمی کی سفارش کی تھی مگر حکومت نے کورونا کے باعث ریونیو کی مد میں ہونیوالے نقصان کو کم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر اس کی ایڈجسٹمنٹ کی ہے اور اوگرا کا تجویز کردہ پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی تجویز کردہ کمی کو ریونیو مقاصد کیلئے جذب کرنے کی خاطر پٹرولیم لیوی بڑھائی گئی۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت کم کرکے (75.90) روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی مگر حکومت نے (15) روپے کی کمی سے 81.58 روپے فی لیٹر مقرر کی اور پٹرول پر عائد...

میری کمپنی کے شیئرز بہت مہنگے ہیں ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے یہ ٹویٹ کیا تو ان کی کمپنی کا چند ہی منٹوں میں کیا حال ہوا. .Shares of my company are very expensive. Tesla CEO Alan Musk tweeted this: What happened to his company in a few minutes?

Image
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی "ٹیسلا" کے سی ای او ایلن مسک کے ایک ٹویٹ سے کمپنی کے شیئرز کی مالیت 12 فیصد کم ہوگئی۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا " ٹیسلا کے شیئرز بہت مہنگے ہیں۔" جمعہ کے روز ان کے یہ ٹویٹ کرتے ہی کمپنی کے شیئرز کی مالیت تیزی سے گرنا شروع ہوگئی اور چند ہی منٹوں میں شیئرز کی مالیت 12 فیصد تک نیچے چلی گئی۔ سی این بی سی کے مطابق ایلن مسک کے ٹویٹ سے پہلے ٹیسلا کے ایک شیئر کی مالیت 760 اعشاریہ 23 ڈالر تھی جو کم ہو کر 716 اعشاریہ 64 ڈالر رہ گئی ہے۔ --------------------------------------------------------------------------------- --------------------------------------------------------------------------------- English Translation: - NEW YORK (Daily Pakistan Online) - Alan Musk, CEO of Tesla, a US company that makes electric vehicles, has lost 12 percent of its value. "Tesla's shares are very expensive," Tesla CEO Alan Musk said in a tweet. As soon as he tw...

پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، گرینڈ ہیلھ الائنس کا دھرنا ختم. .Negotiations with Punjab government successful, Grand Heal Alliance sit-in ends

Image
لاہور:- پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس نے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ساتھ ہی صوبائی حکومت نے تمام ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈکس کی اسکریننگ کرانے کا اعلان کردیا۔ مذاکرات کے دوران صوبائی حکومت نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی نمائندہ قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ گجرات میں جاں بحق ہونے والی نرس کی وفات کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی اور تحقیقات کی بعد نرس کی ہلاکت کورونا سے ثابت ہوئی تو شہید کا درجہ دیا جائیگا۔ صوبائی حکومت نے پی پی ای کی دستیابی کیلئے اسپتال کی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا اعلان کردیا۔ ہر کمیٹی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ایک رکن کی شمولیت ضروری قرار دے دیا گیا۔ صوبائی حکومت نے کورونا کا شکار ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکس کو بہترین کی سہولیات دینے کا بھی اعلان کردیا۔ حکومت نے قرنطینہ کے طور پر مخصوص سہولیات دینے کا بھی اعلان کردیا۔ صوبائی حکومت نے قرنطینہ میں کام کرنے والے تمام ہیلتھ پروفیشنلز کو رسک الاؤنس دینے کا اعلان کردیا۔ ایڈہاک، کنٹریکٹ اور ٹریننگ پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کیلئے بھی رسک الاؤنس دینے کا اعلان کردیا گیا۔ صوبائی حکو...

بھارت کا لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ. .India decides to maintain lockdown for two more weeks

Image
نئی دہلی:- دنیا بھر میں کورونا وائرس نے جہاں پنجے گاڑے ہوئے ہیں وہیں پر عالمی سطح پر اس وباء سے نمٹنے کے لیے مختلف ممالک لاک ڈاؤن اور کرفیو لگا رہے ہیں کئی ممالک میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو نرم کیا جا رہا ہے تاہم بھارت نے ملک میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے -  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ (4) مئی کے بعد مزید (2) ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت (17) مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔  خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ انڈیا میں کورونا وائرس سے اب تک (1100) افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریں اثناء جاپان کے وزیرِ اعظم شینزو ایبے کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ ملک میں ہنگامی حالت کو مزید ایک مہینے کے لیے بڑھا دیں۔  خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کا...

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 مئی کو بلانے کا فیصلہ.Punjab Assembly to convene on May 8

Image
لاہور:- یکم مئی 2020 پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 مئی بروز جمعہ کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس (8) مئی بروز جمعہ کو سہ پہر دو بجے بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چوہدری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت آل پارٹی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں  ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے. ------------------------------------------------------------- ------------------------------------------------------------- English Translation:- Lahore: It has been decided to convene a meeting of the Punjab Assembly on Friday, May 8, 2020. Speaker Punjab Assembly Chaudhry Pervaiz Elahi said that it has been decided to convene a meeting of the Punjab Assembly on Friday, May 8 at 2 pm. A meeting of the All Party Special Parliamentary Committee has been held under the chairmanship of Chaudhry Pervaiz Elahi in which Concern has been expressed over the performance of the health department.

عرفان خان کی فیملی کادلوں کو چھوجانے والا جذباتی پیغام.Irfan Khan's emotional message to the family

Image
عرفان خان نے پسماندگان میں اہلیہ ستاپا سکدر اور 2 بیٹوں بابل اور ایان کو چھوڑا ہے۔ اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ میں اسے فیملی کا بیان کیسے کہہ سکتی ہوں جبکہ پوری دنیا عرفان کے انتقال کو ذاتی نقصان قرار دے رہی ہے۔ میں اکیلا کیسے محسوس کرسکتی ہوں جب کہ لاکھوں لوگ ہمارے ساتھ افسردہ ہیں۔ میں یہ یقین دلانا چاہتی ہوں کہ یہ کچھ کھونا نہیں بلکہ پانا ہے، ان چیزوں کا پانا جو عرفان ہمیں سکھا گئے۔ اہلیہ کے مطابق ہمارے لیے یقین کرنا مشکل ہے لیکن یہاں میں عرفان کے الفاظ استعمال کروں گی ’’یہ جادوئی ہے۔ ستاپا نے عرفان خان کے بہترین شوہر ہونے کا بتاتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے صرف یہ شکوہ ہے کہ انہوں نے مجھے بگاڑ دیا، ان کے اعلی معیار مجھے عام چیزوں سے مطمئن نہیں ہونے دیتا۔ وہ بےہنگم اور بےترتیبی میں بھی ایک ردھم دیکھتے تھے۔ اور میں نے اسی ردھم کی موسیقی پر ڈانس کرنا سیکھ لیا۔ ہماری زندگی اداکاری میں ماسٹر کلاس تھی اور جب اس میں ان چاہے مہمانوں کی آمد ہوتی تو میں بےترتیبی میں بھی ردھم دیکھ لیتی۔ عرفان کے علاج کے دوران بہترین طریقے سے ساتھ دینے پر ستاپا نے ڈاکٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ شوہر کے علاج کے...

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کا فارمولا پاکستان سمیت کئی ممالک میں ناکام ہوگیا۔ISLAMABAD: Federal Minister for Information Senator Shibli Faraz has said that the formula of complete lockdown has failed in many countries including Pakistan

Image
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا بوجھ سب سے زیادہ مزدور طبقے پر پڑا. احساس پروگرام کے تحت(200) ارب کا پیکیج دیا، چاہتے تو فنڈز کی تقسیم اپنی سیاسی پارٹی کے ذریعے کرتے لیکن ایسا نہیں کیا، ہم ایک شفاف میکنزم بنارہے ہیں، ہم نے کچھ انڈسٹریزکھولی ہیں لیکن ایس او پیزسخت بنارہے ہیں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔ لاک ڈاؤن پر وفاقی اور سندھ میں اختلافات سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراطلاعات نے کہا کہ(18)ویں ترمیم کے بعد صوبے خود مختار ہیں اور وفاقی  حکومت صرف پالیسی گائیڈ لائن دے سکتی ہے، ہم نے توازن قائم کرنا ہے، ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ہم سب کچھ بند کرکے گھروں میں بیٹھ جائیں، یہ والا فارمولا نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا جیسے ممالک میں بھی ناکام ہوگیا ہے، سندھ حکومت کو بھی اس کا احساس ہوگیا ہے، ملک کی بقا انفرادی یا صوبائیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ مل کر چلنے میں ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا ملک میں مکمل لاک ڈاؤن ہوناچاہیے، لیکن اب صوبوں کو بھی احساس ہوگیا ہے کہ لاک ڈاؤن بارےسخت پالیسی نہیں اپنائی ...

رشی کپور کی موت نے چار دہائی پر مشتمل نیتو سنگھ کے ساتھ ان کی لو اسٹوری کا خاتمہ کر دیا.Rishi Kapoor's death ended his love story with Neto Singh for four decades

Image
محبت کے لیے کچھ خاص دل مخصوص ہوتے ہیں یہ وہ گیت ہے جو ہر ساز پر بجایا نہیں جا سکتا رشی کپور اور نیتو سنگھ کی جوڑی بھی ایسی ہی محبت کرنے والوں کی ایک جوڑی تھی جو کہ نہ صرف اسکرین پر دیکھنے والوں کو حسین ترین لگتی تھی بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ان کی کیمسٹری نے چار دہائیوں تک اس دنیا کو مسحور کیے‌ رکھا اور بالآخر اس داستان کا ایک فرد رشی کپور (30) اپریل (2020) کو لیوکیمیا کے موذی مرض کے سبب نیتو سنگھ کا خاموشی سے ہاتھ چھڑا کر ہمیشہ کے لیے جدا ہو گیا- محبت کی اس داستان کا آغاز بہت ہی مختلف انداز میں ہوا جب ستر کی دہائی میں فلم بوبی کی مقبولیت نے رشی کپور کو راتوں رات اسٹار بنا دیا تھا- مگر اپنی کم عمری کے سبب وہ اپنے اسٹار ڈوم کو بہت ساری گرل فرینڈ بنانے اور ہنسی مذاق میں گزارنے کے لیے استعمال کر رہے تھے جب کہ ان کے مقابلے میں نیتو سنگھ کے اوپر ان کی والدہ کی سختی بہت زیادہ تھی اس وجہ سے وہ صرف اپنے کام سے کام رکھنے والی اداکارہ تھیں-   ان دونوں کے درمیان صرف ایک چیز مشترک تھی کہ رشی کپور اپنی تمام گرل فرینڈ کے قصے نیتو سنگھ کو سناتے تھے اور ہر بریک اپ کے بعد انہی کے کاندھوں پر سر ر...

اسپیکر قومی اسمبلی ، ان کے بیٹے اور بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا.The Speaker of the National Assembly, his son and daughter's corona test came positive

Image
اسلام آباد:- 92 نیوز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ان کے صاحبزادےاور صاحبزادی کا کوروناٹیسٹ مثبت آ گیا  گھرمیںقرنطینہ کر دیا گیا ،بھائی عبدالوحید  نے کوروناٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی  اسدقیصر  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا  ان کےصاحبزادے اور صاحبزادی کی ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئی  اسد قیصر کے بھائی عبدالوحیدنے  تینوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کیتصدیق کر دی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے (25)اپریل کو وزیر اعظم عمرانخان سے ملاقات کی تھی  ملاقات میں کورونا وائرس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہواتھا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ہونے والی ملاقات کئی منٹوں پرمحیط تھی ۔ واضح رہے کہ  ایدھیفاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی  ملاقات کے بعدان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی تھی جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا  جو کہ نیگیٹو آیا تھا۔    ------------------------------------------------------------- -----------...

بہت سے ممالک کی نسبت ہمارے حالات بہتر ہیں، وزیراعظم.Our situation is better than many countries, Prime Minister

Image
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ‏بہت سے ممالک  کی نسبت ہمارے حالات بہتر ہیں اللہ کا کرم ہے کورونا کیسز ہماری سوچ سے بہت کم ہیں ‏تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بریفنگ میں کہا کہ امریکا میں(60)ہزار دیگرممالک میں(2020) ہزارلوگ مرچکےہیں جبکہ گزشتہ روز ایران کے صدر حسن روحانی  سے بات ہوئی، ایران حکومت نےکالجز،یونیورسٹیزکوبندکیا ہے،باقی کاروبارکھلا ہے ‏ وزیراعظم نے کہا کہ ‏ایران کاخیال ہےکہ کاروباربند ہونےکا نقصان زیادہ ہوگاجبکہ مصرکےصدرالسیسی سےبھی میری بات ہوئی، مصرمیں تعمیراتی پروجیکٹس پرکام سمیت بڑے کاروبار کھلے ہیں عمران خان نے یہ بھی کہا کہ‏ ڈاکٹر ثانیہ نشترنےاحساس پروگرام کےتحت پیسا تقسیم کیا ہمارا لاک ڈاؤن مصر سےزیادہ سخت تھا -------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- -------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- English Translation:- PM Imran Khan has said that our situation is better tha...